ارطغرل غازی کے مرکزی اداکارانجین التان مسجد کے افتتاح کیلیے پاکستان آئیں گے

 


مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مشتمل شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں-

ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اداکار جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کی طرز کی بنائی گئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔





واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔


اس سے قبل انگین التان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے-اداکار اس پہلے بھی اپنے بیشتر انٹرویوز میں وہ پاکستان میں کام کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں




مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔







Post a Comment

0 Comments